ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں ایک ہی دن دو قیدی پر اسرار طور پرجاں بحق

بدھ 13 دسمبر 2017 22:55

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں ایک ہی دن دو قیدی پر اسرار طور پرجاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ موضع ربیعہ کلاں کا گلزار احمد جو کہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا گزشتہ روز انتقال کر گیاجبکہ اسی روز نور کوٹ کا رہائشی قیدی شبیر بھی دوران علاج چل بسا۔

(جاری ہے)

شبیر کو دو ہفتے قبل چوری کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔جیل حکام نے دونوں قیدیوں کی موت کو اتفاقی واقعہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :