زکریایونیورسٹی ملتان میں بین الاقوامی کانفرنس22دسمبرکومنعقدہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:52

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں دی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (پاکستان لوکل سوسائٹی) اور شعبہ اورک کے تعاون سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس آن ’’ Recent Challenges and Chemical Sciences ‘‘ کا انعقاد کررہی ہے۔یہ کانفرنس ۲۲ دسمبر ۷۱۰۲ بروز جمعہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنس آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جبکہ پیٹرن ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ہیں․ کانفرنس کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر فرزانہ محمود ہیں اس کانفرنس کا مقصد آج کے دور کے مسائل کا کیمیکل سائنسز کی مدد سے حل کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کے انعقاد سے مختلف شعبہ جات کے آپس میں تعاون سے مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا۔

اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی شہرت کے سائنسدان محقیقین اور ماہر تعلیم ایک ہی جگہ پر اکٹھے ہو کر ان مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالیں۔ اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل محقیقین خطاب کریں گے جس سے نوجوان محقیقین اور طلبا کو ریسرچ اور تحقیقی بحث و مباحثہ کرنے کا موقعہ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ریسرچ کی نئی جہتوں کی تلاش میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :