چوہدری ریاض الحق نے کرسچن کمیونٹی کے مطالبات پر ترقیاتی کامو ں کا آغاز کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:51

اوکاڑہ ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کرسچن کمیونٹی کے دیرینہ مطالبات پر ترقیاتی کاموں کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ کرسمس اور نئے سال کی خوشیوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ، رہنما پی ایم ایل چوہدری فیاض ظفر ،چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد اظہراور کرنل (ر)مظہرتیمور کرسمس کے پروگراموں میں بھرپور شرکت فر مائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کے میڈیا کوارڈینٹر انعام اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ شہر کے چرچز میں ٹف ٹائل ، سیوریج اور واٹر سپلائی کے کاموں کا آغاز تیزی سے جاری ہے جبکہ اوکاڑہ کے چرچز رومن کاتھولک جی ٹی روڈ اوکاڑہ،چرچ آف پاکستان اوکاڑہ سٹی،رومن کاتھولک چرچ یعقوب آباد ،کرسچن کالونی میں ٹف ٹائل کا کام آخری مراحل میں ہے علاوہ ازیں نیو کرسچن کالونی ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی کو واٹر سپلائی کی فراہمی کیلئے اس کا سروے ہوگیا ہے اور چند روز تک اس کے کام کا آغاز بھی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :