ڈپٹی کمشنرگجرات کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگڑیال کا اچانک دورہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:51

لالہ موسیٰ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لنگڑیال کا اچانک دورہ کیا،ڈی ایم او وقار حسین ، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طالبات کی نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ان سے ادارے میں فراہم کی جانیوالی تعلیمی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے سکول کی سائنس ٹیچر کی اچانک وفات پر ادارے کی پرنسپل ، اساتذہ سے افسوس کا اظہار کیا اور سی ای او کو ہدایت کی کہ طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کے پیش نظر فوری طور پر متبادل ٹیچر کا تقرر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ کلاس رومز میں روشنی کے بہتر انتظام کیلئے عام لائٹ کی جگہ بہتر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں، این ایس بی فنڈز سے سکول میں درکار سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، سکول کی سکیورٹی پر توجہ دی جائے ۔ انہوںنے سکول میں صفائی، اساتذہ و طالبات کی حاضری ، تدریسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔