گجرات کے پانچ 24/7بنیادی مراکز صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر

بدھ 13 دسمبر 2017 22:51

لالہ موسیٰ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع گجرات کے پانچ 24/7بنیادی مراکز صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا، اس سنگ میل کے حصول کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم، ڈاکٹرز وعملہ کی محنت قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنیادی مرکز صحت منڈاہر کے دورہ کے موقع پر با ت چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او گجرات وقار حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری، ہیلتھ کیئر کمشن کے نمائندہ ڈاکٹر بختاور بھی اس موقع پر موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاو ا نے بتایا کہ ضلع گجرات کے پانچ 24/7بنیادی مراکز صحت بشمول بی ایچ یو منڈاہر، گورالہ، بڑیلہ شریف، پنجن کسانہ، بھاگ نگر کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے ان میں سے دو بی ایچ یو تحصیل گجرات، دو بی ایچ یو تحصیل کھاریاں ایک سرائے عالمگیر تحصیل میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے رجسٹریشن کیلئے 75انڈیکیٹرز مقرر کئے ہیں ، پانچوں مراکز صحت نے ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی زیر نگرانی ان میں سے بیشتر مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ دیگر کیلئے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن مراکز صحت کی ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن ہوگی ان میں مریض کی پرچی سے لیکر اسکے چیک اپ، دوائی کے اجراء سمیت سروسز و ہیلتھ کیئر کے معیارات مقرر ہیں جن پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دیگر بنیادی مراکز صحت کے انچارج اور نگران آفیسرز بھی ان پانچ مراکز صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن سے رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی تقلید کریں تاکہ انکی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کا بھی جلد سے جلد آغاز ہو سکے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے نمائندہ ڈاکٹر بختاور نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ وہ خود پانچوں بی ایچ یوز کمشن کے مقرر کردہ انڈیکٹرز کی نگرانی کر رہے ہیں اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری کی زیر نگرانی ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اور بی ایچ یوز کے ڈاکٹرز و عملہ کا تعاون مثالی ہے۔

متعلقہ عنوان :