فیصل آباد،ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی مویشی پال حضرات کیلئے جاری منصوبوں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 13 دسمبر 2017 22:51

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد نواز ملک نے ڈویژن کے چاروں اضلاح میںمویشی پال حضرات کیلئے جاری منصوبوں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ فارمرز کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیو سٹاک نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہاکہ کٹڑا بچائو اور فربہ سکیم سمیت دیگر اہم منصوبوں کے مطلوبہ ٹارگٹس رواں مالی سال کے اندر مکمل ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے گوشت کی پیداوار میںاضافہ کا پیش خیمہ ہیں جس کا مقصد جانوروںکو بیماریوں سے بچانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فارمرز کے لئے تربیتی پروگرام بھی باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر صالحہ گل( فیصل آباد)‘ ڈاکٹر محمد جہانگیر ( چنیوٹ ) ‘ڈاکٹر خالد محمود ( جھنگ ) ‘ڈاکٹر محمد سلیم ( ٹوبہ ٹیک سنگھ ) نے محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔