فیصل آباد،محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 13 دسمبر 2017 22:50

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میںمحکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام محفل میلاد نگہبان سنٹر میں منعقد ہوئی جسمیں ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل ‘ مسز شہناز بشیر ‘ مسز سلیم الحسن‘ مسز شمائلہ عثمان ‘ مسز اشرف ‘انچارج نگہبان سنٹر ریجانہ یاسمین ‘ مینجر وومن سنٹر کنول شہزادی ‘ صنم زہرا و دیگر خواتین نے حضوراکرمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیرت النبیؐ پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفیؐ کی تمام زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعت عشق رسولؐ سے محبت کے اظہار کا ذریعہ ہے ۔ آخر میںملک و قوم کی ترقی و خوشحالی‘ امن و سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔