قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹا بل نکالنا دھوکہ بازی ہے

،حکومت بد اعتمادی کی فضا ختم کرے ،مشترکہ مفادات کونسل فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ،سینٹ میں بھی ووٹ دینے پر تیار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا بیان

بدھ 13 دسمبر 2017 22:49

قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹا بل نکالنا  دھوکہ بازی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹا بل نکالنا دھوکہ بازی ہے ،حکومت بد اعتمادی کی فضا ختم کرے ،مشترکہ مفادات کونسل فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ،سینٹ میں بھی ووٹ دینے پر تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے حلقہ بندیاں معاملہ پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت سینٹ میں اپنے اور اتحادیوں کے ممبران کی حاضری پوری کرنے میں ناکام ہے ،سینٹ میں بھی ووٹ دینے پر تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی،مشترکہ مفادات کونسل فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی یقینی بنائے جانے والے جمہوری نظام کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتی ہے ،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے گریزاں ہے ،قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹا بل نکالنا دھوکہ بازی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات دبائو کا حربہ افسوسناک ہے،حکومت بد اعتمادی کی فضا ختم کرے ۔