سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیکے تحت اینٹی کرپشن واک کا انعقاد

بدھ 13 دسمبر 2017 22:47

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) لاڑکانہ کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب علی کھوکھر کی قیادت میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ کمرشل ایجوکیشن سے پریس کلب تک اینٹی کرپشن واک کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور سومرو، پیر بخش سومرو، کمرشل کالج لاڑکانہ کے پرنسپل امداد علی کلہوڑو، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل محمد نواز مرکھنڈ، پروفیسر صابر حسین لاڑک، پروفیسر منظور علی لاڑک، حماد اللہ بھٹو اور دیگر نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ لاکر آنے والی نسلوں کو صاف اور شفاف معاشرے بنا کر کرپشن فری پاکستان بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہوگا تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :