مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے اور ہم مہاجر ہیں، چیئر مین مصطفی کمال

مہاجروں کا فخر یہ ہے وہ کراچی میں رہ کر لیاری، چکراگوٹھ نہ جا سکیں یا مہاجر قیادت کے پیچھے پورے پاکستان کی عوام چلے

بدھ 13 دسمبر 2017 22:46

مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے اور ہم مہاجر ہیں، چیئر مین مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے اور ہم مہاجر ہیں اور یہ لیاقت آباد ہی نہیں کوئٹہ بلوچستان میں کھڑے ہوکر کہا ہے مجھے میڈیا کے توسط سے چیلنج کیا گیا کہ مہاجر شناخت کے ساتھ دیگر صوبوں سے سیٹ لے کر دکھاؤ،مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ کراچی میں رہ کر لیاری، چکراگوٹھ نہ جا سکیں یا مہاجر قیادت کے پیچھے پورے پاکستانی چلیں،میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی سیٹوں پر جس کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑوانا پڑے،ہم قبر میں مہاجر بن کر نہیں بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بن کر جائیں گے ،کیا ہم شہر میں کچرا اٹھانے سے پہلے پوچھیں کے یہ کچرا کس کے گھر کے آگے ہے مہاجر یا پٹھان کیا تعلیم، صحت اور صفائی صرف مہاجروں کے لیے مانگنا سہی ہے،علامہ طاہر القادری کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،پنجاب حکومت ظالموں کے خلاف کارروائی کرے اوروزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنائاللہ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، حکومت پاکستان بیت امقدس کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائیں، ان خیالات اظہار انہوںنے پاک سرزمین لیبر فیڈریشن پہلے یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی میں مقامی ہال عامر پیلس نزد فائیو اسٹار چورنگی منعقد ہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ ہمیں تانے دیئے جاتے ہیں کہ مہاجروں کے نام کی سیاست نہیں کرتے ،مہاجروں کی ایک نسل مہاجر نام پر مر گء، 20 سال پہلے جن بچوں نے اپنے باپ کو دفنایا تھا آج انہیں ان کے بچے دفنا رہے ہیںاورمہاجر نام پر جو مینڈیٹ یہ مانگ رہے ہیں وہ آج بھی ان کے پاس ہے ،کراچی میں فاروق ستار صوبہ بنانے کی بات کرتا ہے اور 165 کلو میٹر دور جا کر مکر جاتا ہے اگر کوئی لڑکا ان کی بات مان کر جدوجہد شروع کر دے تو اسے کریمنل کہہ کر ڈس اوون کر دیتے ہیںانہوںنے کہاکہ نا مسائب حالات کے باوجود تمام کارکنان ثابت قدم رہے اس شہر میں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی ،ہم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ ہم سے کتنے لوگ جڑے بلکہ یہ پوچھا جاتا کہ سچ کہا کہ نہیںاگر لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہم سے نہیں جڑتے تو سچ بتا کر پارٹی نہیں بناتے،25 سالوں سے جو پارٹی برطانیہ میں ہے اس کا صرف ایک دفتر ہے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے اتنے قلیل عرصے میں برطانیہ کے چار شہروں میں دفاتر ہیں، انہوںنے کہاکہ کارکنان طاقت آنے کے بعد مزید عاجزی اختیار کریںانسان بہادر اور بزدل اپنے کردار سے ہوتا ہے،ایک سال میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ پہلی مرتبہ الیکشن لڑیں گے اور کراچی یونیورسٹی میں 13 جماعتوں کو شکست دیں گے،لغویات سننے کے باوجود جو جی بھائی جی بھائی کرتے تھے وہ 22 اگست کو علیحدہ ہو گئے اگر الطاف حسین کردار والا ہوتا تو اس کے ایم این اے ایم پی ایز کٹ مر جاتے ساتھ نہیں چھوڑتے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ظالم کے پیروں کے نیچے سے زمین ایک امتحان پر چھین لی جاتی ہے، انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس ن اپنے کارکناں کے لے قبرستان بنایا ہے انہوںنے کہاکہ شہر کی فرعونیت کو چیلنج کرنا آسان کام نہیں تھا پاک سرزمین پارٹی کے کامیابی ڈھیر سال کسی معجزے سے کم نہیں ہے آج پی ایس پی کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں میں مسائل کے حل کی امید پیدا ہوچکی ہے انہوںنے شاندار یوم تاسیس کے انعقاد کرنے پر لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے انہوںنے کہاکہ جب کراچی آئے تو صحافیوں نے یہ سوال کیا کہ گھر سے کیسے نکلو گے اتنا سب کہہ کر آج جس کے ڈر سے گھر سے نکلنے کا سوال کیا جاتا تھا اس کا نام و نشان مٹ گیا۔