بلاول بھٹو زرداری نے پندرہ دسمبر کو ملتان میں جلسے کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:44

بلاول بھٹو زرداری نے پندرہ دسمبر کو ملتان میں جلسے کے حوالے سے اپنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پندرہ دسمبر کو ملتان میں جلسے کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے عوام خصوصا پارٹی کارکنان سے پیپلزپارٹی کے ملتان جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ میں پندرہ دسمبر کو آپکے شہر ملتان میں آرہاہوں عوام کے تعاون سے ہم ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرینگے ۔