ہائیکورٹ نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے کمپنیوں کیساتھ معاہدے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پی سی بی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی ٹین لیگ کے کمپنیز کے ساتھ معاہدے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہیں، ہمیں نیلامی میں شامل نہیں کیا گیا اس لیے معاہدہ کالعدم قرار دیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :