مفتی منیب الرحمن سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ،باہمی امور، ختم نبوتؐ، حلف نامہ ترمیم، بیت المقدس ایشو پر تبادلہ خیال

مفتی منیب الرحمن کے پاس خاص مقصد کیلئے آئے ہیں، علمائے کرام نے امت کی قیادت کی ہے، سراج الحق سراج الحق کو خوش آمدید کہتا ہوں،امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینا قیامت سے کم نہیں، یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، مفتی منیب الرحمن

بدھ 13 دسمبر 2017 22:42

مفتی منیب الرحمن سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ،باہمی امور، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بدھ کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سے گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور، ختم نبوتؐ حلف نامہ ترمیم، بیت المقدس ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیااورسراج الحق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو 17 دسمبر کو کراچی میں ہونے والے تحفظ بیت المقدس مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

جماعت اسلامی کے وفد میں کراچی کے امیرحافظ نعیم، یونس بارائی بھی موجود تھے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سر اج الحق نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کے پاس خاص مقصد کیلئے آئے ہیں، علمائے کرام نے امت کی قیادت کی ہے۔آج بھی مفتیان کرام کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو عالم کفر کو جواب دینا چاہئے تھا ۔افسوس ٹرمپ نے کچھ ممالک کی حمایت کے ساتھ بیت المقدس کے خلاف یہ بیان دیا ہے ۔

کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ہم مفتی منیب الرحمن سے اس مارچ کی سرپرستی چاہتے ہیں ۔کئی امریکیوں نے بھی ٹرمپ کے اس اقدام کو برا مانا ہے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ سراج الحق کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔امریکہ نے القدس کو کیپٹل اسرائیل کا قرار دیا یہ قیامت سے کم نہیں ۔ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے لیکن اصل فلسطینیوں کو وطن سے بے وطن کرنا بھی ایک اہم ایشو ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے اصل وارثوں کو دربدر کیا جارہا ہے ۔میں اس مقصد خیر کے لئے اس ملین مارچ کی تائید کرتا ہوں ۔امریکا کے آگے عالمی برادری بے بس ہوچکی ہے ۔عملی، معاشی بائیکاٹ سے ہٹ کر اگر صرف احتجاج کیا جاتا ہے تو یہ کمزوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کا دوغلا پن سامنے آچکا ہے ۔ ان کی نزدیک حقوق صرف مغرب والوں کے لئے ہیں۔او آئی سی اجلاس میں اگر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو یہ بے معنی ہوگا ۔ ملین مارچ یا جلسے اپنے جذبات کا اظہار ہوتا ہے ۔ اصل ذمہ داری حکمرانوں کو ادا کرنی ہے۔