Live Updates

کراچی تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا شہر ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، عمران خان

ہم چاہتے ہیں ایسا نظام ہو جس سے عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں دنیا بھر میں بلدیاتی نظام کے زریعے عوام کے مسائل حل کئے جاتے ہیں سندھ میں کرپشن اور خراب بلدیاتی نظام کی وجہ سے مسائل ہیں کرپشن کا پیسہ چوری ہوکر دبئی سمیت دیگر ملکوں کو جارہا ہے، رکنیت سازی مہم سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 22:42

کراچی تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا شہر ہے آئندہ انتخابات میں تحریک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی تحریک انصاف کے چاہنے والوں کا شہر ہے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع ملیر کے علاقے قائد آباد میں رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی، حلیم عادل شیخ، علی زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔

پارٹی کارکنان نے عمران خان کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں کرپشن اور خراب بلدیاتی نظام کی وجہ سے مسائل ہیں کرپشن کا پیسہ چوری ہوکر دبئی سمیت دیگر ملکوں کو جارہا ہے یا حکمرانوں کی جیبوں میں جارہا ہے عوام کے فنڈز عوام پر خرچ ہونے کے بجائے چوری کئے جارہے ہیں جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے کرپشن کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ہم چاہتے ہیں ایسا نظام ہو جس سے عوام کے مسائل انکے دروازے پر حل ہوں دنیا بھر میں بلدیاتی نظام کے زریعے عوام کے مسائل حل کئے جاتے ہیں مگر بدقستمی سے پاکستان میں اس نظام کو اہمیت نہیں دی گئی عمران خان نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی نظام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم کے پی والا بلدیاتی نظام سب جگہ نافز کرینگے وہ کامیاب بلدیاتی نظام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کینسر کو ختم کرینگے جس کی وجہ سے آج نواز شریف کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی پی ٹی آئی کا شہر ہے یہاں سے انتخابات میں ہمیں عوام نے بہت پزیرائی دی ہے ہم آئندہ الیکشن میں کراچی سمیت چاروں صوبوں سے جیت کر دکھائینگے ۔ قبل ازیں عمران خان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) سے قائدآباد پہنچے تو انکے روٹ پر فیوچر موڑ پر سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہونے کی وجہ سے رکشا الٹ گیا رکشے میں سوار افراد معمولی زخمی ہوگئے عمران خان وہاں سیگزرے تو اپنی گاڑی سے اتر گئے اور انہوں نے پارٹی رہنماوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے یہاں کی سڑکوں کا یہ حال ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ترقیاتی کاموں کا فنڈز عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لوگوں کی جیبوں میں یا پھر دبئی اور دیگر ممالک کو منتقل کیا جارہا ہے بلدیاتی نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے ہم سب سے پہلے بلدیاتی نظام کو درست کرینگے دنیا بھر میں عوام کے مسائل بلدیاتی نظام کے زریعے حل کئے جاتے ہیں اس موقع پر عمران خان کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے بریف کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات