بابری مسجد کو شہید کرنے والے تین ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا ،100مساجد تعمیر کرنے کا عزم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 21:34

بابری مسجد کو شہید کرنے والے تین ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا ،100مساجد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ):1992میں بابری مسجد کو شہید کرنے والے تین ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلبیر سنگھ ،یوگندر پال اور شیو پرساد نامی تین ہندو کارکن جو 1992میں بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کی صف میں پیش پیش ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ایسی کایا پلٹی کہ یہی تینوں متحرک انتہاء پسند اسلام کی جانب راغب ہوئے اور اپنا مذہب نے تبدیل کر کے پکے موحد بن گئے ۔

(جاری ہے)

بلبیر سنگھ جو کبھی شیو سینا نامی کے متحرک رہنماء تھے اسلام قبول کر کے محمد عامر بن چکے ہیں دوسری جانب یوگندر پال نامی شخص کو اسلام نے اپنے دامن میں سمیٹا تو وہ یوگندر پال سے محمد عمر بن گئے ۔محمد عمر اور محمد عامر کو اپنے کئیے پر انتہائی افسوس ہے انہوں نے اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے سو مساجد تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔شیو پرساد نامی انتہا پسند بھی اسلام قبول کر کے محمد مصطفی بن گئے اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔