سیالکوٹ ،ڈاکوئوں نے میاں بیوی سے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مال وز رلوٹ لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈاکوئوں نے میاں بیوی سے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مال وزرلوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ میں محمد ارسلان اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کشمیری محلہ سے طارق پورہ جارہا تھا کہ ہنڈا 125پر سوار دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 4عدد طلائی چوڑیاں، 2عدد طلائی کڑے، 5انگوٹھیاں،ایک عدد چین ،2عدد موبائل فونز اور نقدی 10ہزار روپے چھین لی اور گاوشالہ کی طرف روانہ ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :