سیالکوٹ ،پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

پولیس نے مقتول کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پسند کی شادی کرنے والی خاتون کے بھائیوں نے اس کے خاوند کی شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گائوں پکی کوٹلی میں سید جمال ،یسٰین وغیرہ نے آٹھ سال قبل اپنی بہن وردو عرف گلشن بی بی سے پسند کی شادی کرنے والے 30سالہ رکشہ ڈرائیور کو رات کی تاریکی میں تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ،تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :