ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 27ہزار کیوسک ریکارڈ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:38

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 27ہزار کیوسک ریکارڈ، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر ،لداخ اور سری نگر میں گزشتہ دو روز ہ بارشوں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد 15011کیوسک، اور ہیڈ خانکی کیلئے اخراج 21006کیوسک ریکارڈ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق دریائے جموں توی میں پانی کی آمد 2773کیوسک، دریائے مناور توی میں 822کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ ہیڈ مرالہ سے برآمد ہونے والی نہر اپر چناب میں 6350کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :