حجرہ شاہ مقیم ،پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک دوفرار ناجائز اسلحہ اور چھینا گیاسامان برآمد

بدھ 13 دسمبر 2017 22:36

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک دوفرار ناجائز اسلحہ اور چھینا گیاسامان برآمد،ڈی ایس پی مرزا قدوس بیگ کی سربراہی میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ رات وحید اختر اور ظفر اقبال موٹر سائیکل پر اپنے گائوں جارہے تھے کہ چپلی موڑ کے نزدیک تین نامعلو م افرادنے اچانک با غ امرودسے نکل کر اسلحہ کے زور پر ان کو زبر دستی روکا اور موٹر سائیکل ، نقد ی ،کاغذات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او قلب سجاد کو بذریعہ وائر لیس ملی جس پر فوراً ناکہ بندی کروائی گئی نامعلوم ملزمان جانب نہرانوالاروڈ فرار ہو ئے اور سامنے سے پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فائرنگ شرو ع کردی ایس ایچ او نے بلند آواز میں ملزمان کو ہتھیار پھینکنے اور پولیس کے سامنے پیش ہونے کا کہا تاہم ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی توپولیس نے باغ امرد کا سرچ آپریشن کیا جہاں سے ایک نامعلوم ڈاکو کی نعش برآمد ہوئی جس کے پاس سے اسلحہ اور دوران واردات چھینا گیا سامان برآمد ہوا جبکہ ملزم کے باقی ساتھی رات کی تاریکی کا فائداٹھاتے ہوئے فرار ہو چکے تھے، ڈی پی او حسن اسد علوی نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے جو مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کٹہر ے میں لا ئے گی بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی نے حجرہ کے سینئر صحافتی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم کے خاتمہ کی خاطر اوکاڑہ پولیس چوکس ہے کسی قسم کی کرائم اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے اس سلسلہ میں پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ اوکاڑہ سے خطرناک مجرمان کا خاتمہ کرکے شاہراہوں کو محفوظ بنایاجارہاہے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فرہمی کا عمل تیز کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :