نصیرآباد ،سردی کی شدت میں اضافہ ،سینکڑوں بچے کھانسی نمونیا ،سینے کی خرابی میں مبتلا ہوگئے

بدھ 13 دسمبر 2017 22:36

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)نصیرآباد میں سردی کی شدت میں اضافہ سینکڑوں بچے کھانسی نمونیا سینے کی خرابی میں مبتلا ہوگئے تین ماہ کی کم سن بچی نمونیا میں جابحق شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں گیس غائب اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچے بوڑھے تھتھڑنے لگے سرکاری ہسپتالوں میں چائلد اسپیشلٹ غائب غریب عوام معصوم بچوں کو جیکب آباد لینے جانے پر مجبور ہوگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری چھتر تحصیل میں سردی میں اضافہ ہوتے ہیں گیس غائب بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ جبکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی کے نیوز میر حسن فیڈر سے رات بارہ بجے سے صبح دس بجے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پائپ لائنوں میں پانی جانے کی وجہ سے گیس بھی غائب ہے شدید سردی میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم بچے رات بھر سردی میں کاپنے لگے ہیں وارڈ نمبر سولہ نزد گھی مل کے قریب پیڑول پمپ میں کام کرنے والے مزدور امدادعلی مستوئی کی تین ماہ کم سن بچی عالیہ امداد نمونیا میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئی ہے جبکہ محمد حزیفاء محمد شایان محمد آیان سمت سینکڑوں بچے کھانسی نمونیا سینے کی خرابی میں مبتلا ہوگئے جن کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیالیکن سرکاری ہسپتالوں میں چائلد اسپیشلٹ ڈاکڑوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے غریب عوام معصوم بچوں کو جیکب آباد لینے جانے پر مجبور ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی شرقی کے عوامی حلقوں نے نیو میر حسن فیڈر میں طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس کی سپلائی بند ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مزدور امدادعلی مستوئی کی تین ماہ کی کم سن بچی عالیہ امداد کی نمونیا میں مبتلا ہوکر فوت ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔