وفاقی وزیر داخلہ سے ترک سفیر بابر گرگن کی الواداعی ملاقات

پاکستان ترک عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مذہبی اور باہمی خیر سگالی کی بنیاد پر قائم ہیں، احسن اقبال

بدھ 13 دسمبر 2017 22:35

وفاقی وزیر داخلہ سے ترک سفیر بابر گرگن کی الواداعی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مذہبی اور باہمی خیر سگالی کی بنیاد پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات بدھ کو ترکی کے سفیر بابر گرگن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی ۔

وزیر داخلہ نے ترک سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات مذہبی اور باہمی خیر سگالی کی بنیاد پر قائم ہیں ، وزیر داخلہ نے کہا کہ بابر گرگن کے دورِ تعیناتی میں پاک ترکی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :