ای پاسپورٹ کے اجراء سے عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال ہوگی ، احسن اقبال

پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ء میں جاری کئے جائینگے، اگست میں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائیگی، وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 22:35

ای پاسپورٹ کے اجراء سے عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال ہوگی ، احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای پاسپورٹ کے اجراء سے عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال ہوگی ،پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ء میں جاری کئے جائینگے، اگست 2018ء میں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت داخلہ میں ای پاسپورٹ کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ء میں جاری کئے جائیں گے جبکہ اگست 2018ء میں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ای پاسپورٹ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا اور لوگوں کو آسانی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دو سے تین سالوں کے دوران پاسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں آن لائن پاسپورٹ، موبائل پیمنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :