پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے، احسن اقبال

گھنائونے ،انسانیت سوز عمل سے لاکھوں لوگ اپنی جان اور مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،پاک امریکہ نالج کاریڈور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کر سکتا ہے، آئندہ 10 سالوں میں امریکہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں دس ہزاپی ایچ ڈیز کیلئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں، وزیر داخلہ کی امریکی سفیر کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 22:35

پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے، احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے، گھنائونے اور انسانیت سوز عمل سے لاکھوں معصوم لوگ اپنی جان اور مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مل کر کام کریں ۔

پاکستان امریکہ نالج کاریڈور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کر سکتا ہے، آئندہ 10 سالوں میں امریکہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں دس ہزاپی ایچ ڈیز کیلئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات بدھ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی سربراہی میں ملنے والے امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی ، سیکورٹی تعاون اور انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک گھناؤنا اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی وجہ سے لاکھوں معصوم لوگ اپنی جان اور مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے مل کر کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی سمگلنگ کے انسداد کے لئے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج کاریڈور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سالوں میں امریکہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں 10 ہزار پی ایچ ڈیز کے لئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس جنگ میں پاکستان نے 60 ہزار قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔امریکی وفد نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :