سکردوکے صحافیوں کا ویمن ڈویلپمنٹ بلتستان کے دفتر آمد، سیمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈ پروگرام کی مالی مدد سے چلنے والے گارمنٹس میکنگ پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:35

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)سکردوکے صحافیوں کا ویمن ڈویلپمنٹ بلتستان کے دفتر آمد، سیمال گرانٹ ایمبسڈر فنڈ پروگرام یو ایس ایڈ کے مالی مدد سے چلنے والے گارمنٹس میکنگ پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ ، اس موقعے پر سکردو کے صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ادارے کے فوکل پرسن محمد عمران ، رضا شاہ ، حاجرہ بتول اور دیگر نے کہا کہ ویمن ڈوپلمنٹ بلتستان میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے گارمنٹس میکنگ میں ٹرینگ دی جا رہی ہے ، یہ ادارہ اب تک بلتستان کی 600سے زائد مستحق خواتین کو گارمنٹس ، فیشن ڈائزینگاور یوفیفارم مکینگ کے شعبے میں پانچ مینے کی تربیت دے چکا ہے ، اس ٹرینگ کا مقصد بلتستان کی نادار اور مستحق خواتین کو ہنر مند بناکر انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہے ، اس ٹرینگ کے لیے سکردو کے دو یونین کونسلز کی خواتین کو چنا گیا ہے ، سکردو میونسپل کمیٹی ایریا اور یونین کونسل شگری خورد میں سے مستحق خواتین کو سلائی کڑھائی کی بنیادی تربیت کے ساتھ انہیں فیشن ڈائرینگ سیکھائی جا رہی ہے اس کا مقصد مستحق خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور ساتھ ہی علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے ، سیمال گرانٹ کے زریعے ان خواتین کی تیار کردہ اشیاء کو متعارف کرانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اور مقامی سطح پر اس مقصد کے لیے ڈگری کالج برائے خواتین میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، جبکہ ملکی سطح پر ہونے والی نمائشوں میں بلتستان ریجن کی خواتین کی بنائی ہوئی اشیاء کو کافی پذائرئی ملی ،دورہ کے دوران اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے نامور صحافی قاسیم نسیم ، قاسم بٹ ، زیشان مہدی اور دیگر نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور اسے غربت کے خاتمے کے لیے سنگ میل قرارد یا ۔