محکمہ آثار قدیمہ و کلچر کے نام پر بنی غیر سرکاری تنظیمیں غیر فعال ہوگئیں،

تاریخی مقامات حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے ،عوامی حلقے

بدھ 13 دسمبر 2017 22:35

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)محکمہ آثار قدیمہ اور کلچر کے نام پر بنی ہو ئی غیر سرکاری تنظیمیں غیر فعال، سکردو میں موجود تاریخی مقامات کی حالت دن بہ دن خراب ہو تی جا رہی ہے ، تاریخی مقامات کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث تاریخی مقامات دن بہ دن منہدم ہوتے جار رہے ہیں ، محکمہ آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کے نام پر لاکھوں کی رقوم بٹورنے والی این جی اوز تاریخی مقامقات کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے زبانی جمع خرچ پر ہی گزارہ چلا رہی ہیں انتہائی اہمیت کے حامل تاریخی مقامات حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بھوت بنگلوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں جبکہ اکثر تاریخی مقامات آپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں ، تاریخی مقامات کی حفاظت کی عرض سے بنائی گئی این جی اوز بھی ان تاریخی مقامات کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے کاغذی حساب کتاب پر ہی گزارہ چلا رہی ہیں ، بلتستان تاریخی اور ثقافتی حوالے سے پوری دینا میں ایک منفرد حیثت رکھتا ہے تاہم تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت نہ ہونے کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثہ دن بہ دن دم توڈتا جا رہا ہے ، عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاریخی مقامات کی خستہ حالی ، کا نوٹس لیں ، اور ساتھ ہی محکمہ آثار قدیمہ کے محکمے کو سکردو میں فعال کرے ساتھ ہی ثقافت کے لیے نا م پر پیسے بٹورنے والی این جی اوز کے کوائف اکھٹے کیے جائیں اور کام پیسے بٹور کر کام نہ کرنے والی این جی اوز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔