صدر پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن لیاقت شباب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا، اس سلسلے میں گزشتہ روز سابق صدر مملکت وپاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا پیپلزپارٹی کے صوبائی عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں صوبائی صدر ہمایوں خان، جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی اور پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب شامل تھے جبکہ اجلاس میں آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب کے تمام تحفظات سنے آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے تمام اصولی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کیلئے صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی تنظیم کو ایک ایس او پی جاری کیا جس میں واضح طورپر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم کے ذمہ داروں کو آگاہ کیاگیا ہے کہ صوبے کے جس ضلعے میں بھی پارٹی شمولیت کے پروگرامات ہوں تو متعلقہ ضلعے اور ڈویژن کی تنظیموں کو اعتماد میں لیاجائے گا اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے تنظیمی عہدیداروں کو آج اپنی رہائشگاہ پر مدعو کیاہے۔

(جاری ہے)

جس میں ان کے تمام گلے شکوے دور کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :