نوشہرہ ،جمعیت علماء اسلام ف کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس ، امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی درالخلافہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کردیا گیا ، بروز جمعہ احتجاجی جلوس و دھرنا دینے کااعلان

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا درالخلافہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی کال دے دی، آل پارٹی کانفرنس میں نوشہرہ کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور عہدیداروںنے شرکت کی اورکل بروز جمعہ دو بجے نوشہرہ کینٹ شوبراچوک میں زبردست احتجاجی جلوس اور جی ٹی روڈ کو بلاک کرنے اور دھرنا دینے کااعلان کردیا ضلع نوشہرہ کے عوام اور تاجر برادری احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کریں اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی دفتر نوشہرہ کینٹ میں نوشہرہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد اسلم، الحاج پرویز خٹک، فیاض خان جمعیت لائر فورم کے سعداللہ ایڈوکیٹ، مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ محمدحمزہ پرویز خان ضلعی جنرل سیکرٹری مشیت الرحمن،جماعت اسلامی کے حاجی عنایت الرحمان، مولانا سمیع الرحمان یوسفی، افتخار احمدخان، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے فرید اللہ، مولانا فضل غنی، حاجی انورالاسلام، مولانا فریداللہ حقانی، پی پی پی کے ملک غلام حضرت، محمدارشد، انجمن تاجران کے سعید اللہ ایڈوکیٹ، ارشد، اے این پی کے انجینئر طارق خٹک اور دیگر نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل اپنی جارحیت برقرار رکھی ہوئی ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام پر انسانیت سوز ظلم وستم کے پہاڑ ڈائیے ہوئے ہیں پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف او آئی سی اجلاس بلا کر ان کے خلاف قرار داد پیش کریں کیونکہ ان کی چیخ وپکار پوری دنیا سن رہی ہے لیکن ان کے لئے ابھی تک نہ تو اسلامی ممالک اور نہ اقوام متحدہ نے عملی طورپر کسی قسم کے اقدام کااعلان نہیں کیا بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول تھا اور رہے گا مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری عالم اسلام امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں ان پر تیل کی سپلائی بند کردے اور امریکہ کے بنیکوں میں پڑی ہوئی دولت نکلوائیں تاکہ ان کو مسلمانوں کی طاقت کااندازہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ کے غیور عوام نوشہرہ کے آل پارٹیز کانفرنس کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کریں کہ فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جنگ میں تنہا نہیں پاکستانی عوام ان کے اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ او ائی سی اور عرب لیگ اس معاملے میں سخت موقف اختیار کرکے واضح اقدا م اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :