بجلی کے چوری کیخلاف پیسکو کی کارروئی جاری ، بنوں ٹاؤن شپ میں 60 ،باغ سب ڈویژن میں 60 ،․مردان سرکل سب ڈویژن میں 50 سے زائد گھریلو و کمرشل میٹروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ڈائریکٹرسرویلینس طاہرمعین کی سرکردگی میں بنوں سرکل کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران بڑے پیمانے پربجلی چوری پکڑی گئی،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں بنوں ٹاؤن شپ فیز 2 میں 60 سے زائد بنگلوں کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی جبکہ کئی بنگلوں کو زمین دوز بچھائی گئی تاروں کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی․فیز 1 بنوں ٹاؤن شپ میں آدھے سے زیادہ میٹروں میں شنٹ پائے گئے ،ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوری کروانے میں ملوث ہونے پر پسکواہلکاوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں․بجلی چوری کروانے کے ذمہ دار پسکو اہلکارو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اسی طرح ایک غیرقانونی انڈسٹریل کنکشن بھی پکڑا گیا، پشاورسرکل کے تنگی سب ڈویژن میں غیرقانونی لوڈ استعمال کرنے والاکرش مشین پلانٹ پکڑا گیا․،وزیرباغ سب ڈویژن میں 60 گھریلو اورکمرشل میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی․سوات سرکل کے بٹ خیلہ سب ڈویژن میں گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․مردان سرکل کے سٹی 1 سب ڈویژن میں 50 گھریلو میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ تخت بھائی میں ایک ٹیوب ویل کا میٹرسلوپایا گیا ڈائریکٹرسرویلینس طاہرمعین نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بجلی چوری کروانے والے پسکو اہلکاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا اوران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :