خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے الحاق شدہ تمام کالجوں میں ڈی اے ای کے سالانہ امتحانات 25اپریل 2018ء سے شروع ہونگے

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے الحاق شدہ تمام کالجوں اوراداروں کیلئے مذکورہ بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر( ڈی اے ای )کے سالانہ امتحانات 25اپریل 2018ء سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

امتحانات کیلئے داخلہ فارم اورفیس 22فروری 2018ء تک جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ 220روپے لیٹ فیس کے ساتھ یکم مارچ تک، دگنی امتحانی فیس کیساتھ 8مارچ تک اورتین گناامتحانی لیٹ فیس کیساتھ 15مارچ 2018ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔15مارچ کے بعد کسی داخلہ فارم پرغورنہیں کیاجائیگا۔اس امرکااعلان خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاورکی جانب سے گذشتہ روزجاری کردہ اعلامیہ میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :