وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے جواں مرد سپوتوں پر قوم کو فخر ہے،حاجی اقبال ظفر

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)وزیرستان میں جام جہادت نوش کرنے والے جواںمرد سپوتوں پر قوم کو فخر ہے جنہوں نے اپنی پاک مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی جانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک کی خاطر جان دی اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔اور شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔پوری قوم سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ان جانبازوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہے