کمشنر بلتستان عاصم ایوب اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی اولیفٹیننٹ کرنل راجہ انعام الحق کیانی نے سکردو میونسپل لائبریری میں ای لائبریری ،

لرنگ ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر کا افتتاح کردیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)ایس سی او ، یو ایس ایمبیسی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکردو میونسپل لائبریری میں ای لائبریری ،لرنگ ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، کمشنر بلتستان عاصم ایوب اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹیننٹکرنل راجہ انعام الحق کیانی نے افتتاح کیا، اس مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر بلتستان ،کمانڈنگ آفیسر ایس سی او سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان عا صم ایوب نے کہا ای لائبریری کا قیام ایس سی او کے تعاون کی بدولت ممکن ہوا،کمانڈنگ آفیسر ایس سی او نے فری اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر کے اپنا کردار اد ا کیا،انھوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، ای لائبریری معلومات تک رسائی،تحقیق، فاصلاتی نظام تعلیم کے حصو ل کے لیے معاون ثابت ہوگی، کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹکرنل راجہ انعام الحق کیا نی نے کہاای لائبریری موجودہ دور کی مناسبت سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جہاں طلباء اس سہولت سے بھر پور استفادہ حا صل کر سکتے ہیں ، انھوں نے کہا ایس سی او نے عوامی ضرورت کے پیش نظر ای لائبریری کے لیے فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ایس سی او اور عوام کا رشتہ ہمیشہ مظبوط رہا ہے اور اس رشتے کو استحکام دینے کے لیے فلاحی اقدامات کرتے رہیں گے۔ تقریب سے یو ایس ایمبیسی اسلام آباد میں ریجنل پبلک اینگیجمنٹ، سپیشلسٹ انفارمیشن ریسورس سنٹر، ہولی مارٹین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطا ب کرتے ہوئے تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ اورایس سی او کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بلتستان جدید تعلیم کے شعبے میں ترقی کرے، اس سلسلے میں لنکن کارنر کے نام سے ہمارا ادارہ سکردو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہا ہے جہاںتعلیم، کلچر،صحت اور دیگر شعبوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس سے قبل لنکن کانر سکردو کے انچارچ سید آصف نے لنکن کارنر کے قیام کا مقصد اور ای لائبریری کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی،انھوں نے فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے پر کمانڈنگ آفیسر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔