نٹیجنٹ ملازمین کیساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے،سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نجف علی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی بلتستان ریجن نجف علی نے کہا ہے کہ کنٹیجنٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے ،کنٹیجنٹ ملازمین کے آسامیوں پر ہیرا پھیری ہو رہا ہے تمام حقداروں کو دوبارہ لسٹ بنا کر شفاف طریقے سے سروس مہیا کئے جائیں ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کنٹیجنٹ ملازمین کی سیٹوں پر ہیرا پھیری کی گئی ہے ، بلتستان ریجن سے بہت سارے غریب کنٹیجنٹ ملازمین لسٹ میں شامل نہیں ہیں فہرست کو پسند و نا پسند کی بنیاد پر بنایا گیا ہے ،اس لئے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ ایک نیا کمیٹی بنا کر دوبارہ لسٹ بنایا جائے تا کہ فہرست میں شامل نہیں ہونے والے غریب ملازمین بھی لسٹ میں شامل ہو سکیں،اگر کسی غریب بے سہارا ملازم کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو پیپلزپارٹی شدید احتجاج کرینگے چونکہ حالیہ لسٹ میرٹ کے تحت نہیں بنایا گیا ۔