ایگریکلچر فیلڈ اسٹاف ایسوسی ایشن بلتستان کا اجلاس ویدر پالیسی کا خیر مقدم ،پالیسی کو غریب پرور پالیسی قرار دیدیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ایگریکلچر فیلڈ اسٹاف ایسوسی ایشن بلتستان کا ایک اہم اجلاس ویدر پالیسی کا خیر مقدم پالیسی کو غریب پرور پالیسی قرار دیدیا گیا ۔اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویدر پالیسی کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں صدر محمد رضوان اور سینئر اراکین نے حکومت کے اس اقدام کو غریبوں کے لئے سردیوں کا تحفہ قرار دیا۔

اور اس پالیسی کو حکومت گلگت بلتستان کا تاریخی کارنامہ قرار دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے غریب اور پسے ہوئے ملازمین طبقہ پر وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور کابینہ اراکین کا احسان ہے اورغریبوں کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ اگر حکومت اسی طرح غریب پرور اقدامات اور میرٹ کے فیصلے کرتے رہیں گے تو ارض گلگت بلتستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات سے علاقے میں میرٹ کا بول بالا ہو رہا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے اس مستحسن اقدام سے محکموں کے اندر ملازمین کے مابین پائے جانے والی بے چینی اور غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو گا۔ اجلاس کے آِخر میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ آیئندہ بھی غریب ملازمین کے زیر التوا مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :