مقتدر حلقوں نے نے سرکاری ملازمین کو سردیوں میں ملنے والی لکڑیوں میں بھی اپناحصہ رکھنے کیلئے منصوبہ بندی کی جسے

سرکاری ملازمین نے اپنے حق کیلئے احتجاج کر کے کو عوام کے سامنے لائے،انچارج پیپلز پارٹی میڈیا سیل جی بی شہزاد حسین الہامی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے کہا کہ اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے نے محکمہ تعمیرات عامہ میں کرپشن کی انتہاء کرنے کے بعد اب سرکاری ملازمین کو سردیوں میں ملنے والی لکڑیوں میں بھی اپناحصہ رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے ۔

سرکاری ملازمین نے اپنے حق کے لئے احتجاج کر کے وزیر اعلی کی منصوبہ بندی کو عوام کے سامنے لایا ۔گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری ملازمین کو سردیوں میںلکڑیاں ملتی تھیں مگر وزیر اعلی نے اس دفعہ لکڑیوں کی بجائے سلنڈر کی فراہی کا منصوبہ ناکام ہونے پر بارہ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جو کہ قابل مذ مت ہے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اگر تخمینہ لگایا جائے تو ان ملازمین کو بارہ کے بجائے 22 ہزار روپے ملنے چاہیں وہ بھی ہرمہینہ ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سرکاری ملازمین کو اضافی کو مراعات نہیں دے سکتے تو ان کے حق پر کم از کم ڈاکا تو نہیں ڈالیں ۔ وزیر اعلی میں اگر ہمت ہے تو چھوٹے ملازمین کو تنگ کرنے کی بجائے گریڈ سترہ سے اوپر کے ملازمین کے مراعات کے ساتھ چھیڑ خانی کریں تب پتہ لگے گا ۔ چھوٹے ملازمین کے ساتھ وزیر اعلی کی طرف سے اگر ناانصافی کی گئی تو ہم کبھی خاموش نہیں رہیں گے ۔

ہاٹ اینڈ کولڈفنڈ کی ویدر الونس میں تبدیلی دن بھر دفتروں میں کام کرنے والے ملازمین کی حق تلفی ہے ۔ اگر وزیر اعلیٰ ملازمین کے ساتھ واقعی مخلص ہیں تو وہ دیگر ملازمین کو اضافی فنڈ کے زریعے ویدر الونس دیں ۔ وزیر اعلی نے اقتدار میں آتے ہی اپنی اور اپنے وزراء کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا اور اب سرکاری ملازمین کی مراعات میں کٹوتی چھوٹے ملازمین کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔