ڈپٹی کمشنر نگر کے زیر صدارت وائلڈلائف تحفظ کیلئے اجلاس ،غیر قانونی شکار پر دفعہ 144کے تحت پابندی کا فیصلہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر نگر کے زیر صدارت وائلڈلائف کے تحفظ کیلئے اہم اجلاس ،غیر قانونی شکار پر دفعہ 144کے تحت پابندی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ا جس میں وائلڈلائف محکمے کے زمہ دار ان نے شرکت کی اجلاس میں ڈی ایف او وائلڈ لائف نے ڈپٹی کمشنر کو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے حوالے سے اب تکل کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپریل 2017کے سروے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر کو ضلع میں پائے جانے والے آئی بیکس ،ایسٹور،مارخور،اور سنو لیپرڈ کی تعداد سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ سننے کے بعد کہاکہ نئے سروے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں معلومات مل سکے ،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نگر نے زمہ دار آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کنزر ویشن کمیٹیز کو فعال کریں اور کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر شکار کرنے کیلئے ہرگز اجازت نہیں دی جائے انکا مزید کہناتھا کہ غیرقانونی شکار کرنے والے کسی بھی فرد کو پکڑا جاتاہے تو اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ضلع بھر میں مشکوک شخص ہے جوکہ غیر قانونی طور پر شکار کرتے ہیں انکو پابند بنایا جائے کہ وہ کسی صورت میں غیر قانونی شکار نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کیاجائیگی ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ غیر قانونی طور پر کئے جانے والے شکار کے سدباب کیلئے پورے ضلع میں دفعہ 144کے تحت غیر قانونی شکار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 15روز بعد ڈیپارٹمنٹ کو ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔