وزیرستان میں شہید ہونیوالے بشارت حسین کو اوشکھڈ داس گلگت میں پورے فوجی عزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا

وزیر علیٰ گلگت بلتستان ، فورس کمانڈر جی بی میجرجنرل ثاقب محمود ،آئی جی پویس سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

بدھ 13 دسمبر 2017 22:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیرستان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے بشارت حسین کو اوشکھڈ داس گلگت میں پورے فوجی عزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے پڑاھائی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازے میں وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود ملک ،، انسپکٹرجنرل آف پولیس صابر احمد ، سپیکر قانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد ، ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان سمیت دیگر فوجی اور سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں سمیت علاقے کے عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

تدفین کے موقعے پر پاک آرمی کے چاکوچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔واضح رہے کہ شہید بشارت حسین کے والد محمد حنیف کارگل کے غازی ہیں اور ان کے چھوٹے بھائی نے پہلے ہی ملک کے لئے اپنے جان نچھاور کی ہے جبکہ ان کے مذید دو بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :