سکیورٹی فورسز نے ژوب میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سکیورٹی فورسز نے ژوب میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ژوب میں آئی بی او کے دوران این 50ژوب ٹریک کے نیچے نصب شدہ 6بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے سوئی میں غیر قانونی اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرلیا، دیگر کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد ‘ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔