شادی نہ کروانے کا تنازعہ، نو جوان نے بڑے بھائی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:31

شادی نہ کروانے کا تنازعہ، نو جوان نے بڑے بھائی کو قتل کر کے خود کشی کر ..
جھنگ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سر گودھا روڈ پر موضع بلی حبیب میں شادی نہ کروانے کے تنازعہ پر نو جوان نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خو د کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھا نہ صدر کی حدود میں آ نے والے موضع بلی حبیب میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی نہ کرا نے پر عبد الشکور نا می نو جوان گھر والوں سے رنجیدہ تھا ،آج اسی بات پر بڑے بھائی غلام شبیر سے جھگڑا ہوا اور طیش میں آکر اُس نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد میں فائر مار کر خود کشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :