ساہیوال، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم

بدھ 13 دسمبر 2017 22:29

ساہیوال۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ساہیوال کے نواحی علاقے میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل ‘درخت اور مویشی چراکرلے گئے،تفصیلات کے مطابق چوری کی واردت چرچ روڈ پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد جہانزیب کی موٹرسائیکل دکان کے باہر سے چرالی، دیگروارداتوں میں89/6-Rمیںا فضل وغیرہ10ملزمان نے 5درخت ششم جبکہ جمیل احمد کے رقبہ سے اور 138/9-Lمیں اشرف وغیرہ7ملزمان نے مشتاق احمد کے ڈیرہ سے ایک بھینس ‘2گائے اور3گھڑاپ چرالی،پولیس نے مشتاق وغیرہ5ملزمان کو گرفتارکرلیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :