وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اوآئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت، ترک صدر نے گرمجوشی سے استقبال کیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:26

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اوآئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت، ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ اوآئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی -وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی صوبے کے وزیر اعلیٰ کو او آئی سی سمیت کسی بھی اس نوعیت کی بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مدعو نہیں کیا گیا- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اوآئی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کیلئے ایک فخرہے - او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی پر خلوص اور پرعزم قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار ہے کیونکہ وزیراعلی شہبازشریف ہر موقع ، ہر مقام اور ہر سطح پر ایک صوبہ کی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی واتحاد کی بات کرتے ہیں اور امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے داعی ہیں- او آئی سی کے اجلاس میں شرکت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اس بھرپور جذبے و تڑپ کی بھی ترجمانی کرتی ہے جو و ہ مسلم امہ کے باہمی اتحاد کیلئے رکھتے ہیں - محمد شہباز شریف نے ہمیشہ قومی مفادات اور مسلم دنیا کے اتحاد کی بہتری کے حوالے سے کام کیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ محمد شہباز شریف کی عالمی سطح پرایک پر خلوص،پرعزم اور محنتی رہنما کے طورپر شہرت میں اضافہ ہواہی- وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں خصوصی پذیرائی ملی -وزیراعلی محمد شہبازشریف اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، ترک صدر کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہبازشریف کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات ہوئی ۔