وفاقی وزیر اویس لغاری سے سی بی اے یونین نے محکمہ بجلی میں بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ کرادیا ، خورشید احمد

مرحوم ملازمین بلکہ دیگر ملازمین کے بچوں کو بھی کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم کی جائینگی ملازمین کے اسکیل اپ ودیگر اجتماعی مسائل پیپکو سے میٹنگ میں حل کرائے جائینگے، بزرگ مزدور رہنما

بدھ 13 دسمبر 2017 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے سی بی اے یونین نے محکمہ بجلی میں بھرتیوں پر سے پابندی کا خاتمہ کرادیا ہے۔ جسکے تحت نا صرف مرحوم ملازمین بلکہ دیگر ملازمین کے بچوں کو بھی کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم کی جائینگی ملازمین کے اسکیل اپ ودیگر اجتماعی مسائل پیپکو سے میٹنگ میں حل کرائے جائینگے ۔

ادارے سے چوری، کرپشن اوور بلنگ اور ڈیڈکشن کے خاتمے کیلئے کارکنوں و انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملازمین کا تحفظ مقدم رکھنا ہوگا ، لائن اسٹاف کے جان لیوا حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹریننگ اور سیفٹی اصولوں کو ترجیح دینا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوئے بزرگ مزدور رہنما جنرل سیکریٹری خورشید احمدنے مہران آرٹس کونس حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں ہزاروں واپڈا ملازمین کے جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسے کی صدارت صدر یونین عبداللطیف نظامانی کررہے تھے جبکہ اسٹیج پر دیگر صوبائی رہنما محمد اقبال قائمخانی، اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ، کے علاوہ اسد اللہ ، عبدالمناف ، رائو سعید احمد اور عبدالوحید پٹھان، عبدالجبارعباسی، ممتاز بیگ بھی موجود تھے۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ بجلی اسوقت ڈھائی کروڑ سے زائد گھریلو ، کمرشل و صنعتی صارفین کو بجلی فراہم کرکے نا صرف ملک کی ترقی بلکہ یہ کام عبادت کے طور پر ادا کررہا ہے اور اس فرض کی ادائیگی کے دوران جان لیوا حادثات کا مسلسل شکار ہورہا ہے جیساکہ آج رات کو ہی تین بجے علامہ اقبال سب ڈویژن لطیف آباد کا لائن مین کاشف خان عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث شہید ہوگیا ہم اس سانحہ پر اس کے اہل خانہ سے نہ صرف اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعاگو ہیں اوراسکے خاندان کے مسائل کو بھی حل کرائینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر توانائی اویسلغاری سے سی بی اے کے وفد نے ملاقات کے دوران انکو مسائل سے آگاہ کیا جس میں اسٹاف کی قلت ، معیاری ٹی اینڈ پی کا فقدان ، سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ، کام کا دبائو، ملازمین کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ادارے سے ملازمین کے بچوں کی بھرتیوں میں پابندی کے خاتمے ، محکمہ بجلی کی ترقی کے لائن لاسسز ، ریکوری و ادارے کی خود کفالت کے لیے کارکن اور انتظامیہ کو مل کر کام کرنا ، اسٹاف کو دوران کام تحفظ ، حادثات کی روک تھام کو روکنے کیلئے خاص طور پر ٹریننگ پر توجہ دینی ہوگی۔

اور سب سے بڑھ کر ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو یکجا کرکے پیپکو کے زیر اثر کرنا، تاکہ یکساں چیک اینڈ بیلنس ہوسکے۔ اس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے واپڈا سے بھرتیوں پر نہ صرف پابندی اٹھانے کا اعلان کیا بلکہ ملازمین کے بچوں کو بھی کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔ یونین اس اعلان پر تمام ملازمین کومبارکباد پیش کرتی ہے ل۔

انشاء اللہ جلد ہی اس حوالے سے کاروائی کا عمل آغاز شروع ہوجائیگا۔ اس موقع پر جلسے سے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ آج کا یہ جلسہ جس میں پاور ہائوسسز ، NTDC ، EHV ، واٹر ونگز اور حیسکو کے زیر اثر تمام 13اضلاع کے ملازمین اور عہدیداران نے دور دراز شرکت کرکے یونین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلسے کو کامیاب بنایا ہے میں انہیں اس پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں یونین آپکے مسائل کے حل کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

آج اس جلسے کے بعد بھی حیسکو انتظامیہ سے ملازمین کے دیرینہ مسائل پر جنرل ورک کونسل کی میٹنگ ہے انشاء اللہ اس میں بھی بہت مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا آپکے اتحاد کے باعث ہم نے دو بار حکومت کی جانب سے مسلط کردہ نجکاری کا خاتمہ کیا لیکن حکومت مختلف جواز بنا کر نت نئے مسائل ہم پر مسلط کررہی ہے جسکو ہم نے آپکے اتحاد کی طاقت سے ناکام بنادینگے ۔

صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی نے کہا کہ میں تمام واپڈا ملازمین اور یونین نمائندگان کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کا یہ ہزاروں ملازمین کا اجتماع ثابت کررہا ہے کہ آپ صرف اور صرف ہائیڈرو ورکرز یونین کے سچے سپاہی ہیں۔ جلسے سے اقبال احمد خان و دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جلسے میں جو دیگر عہدیداران موجود تھے ان میں حافظ عبدالکریم ، عابد شاہ، محمد اکرم ، عبدالسلام راجپوت، مظہر ملاح، غلام حیدر، نواب چھجڑو ، راجہ آفریدی ، اسلم میمن، صفدر صدیقی، مہر اللہ ، رشید خان، شیر محمد نظامانی، فضل محمد شیخ، یوسف سومرو، سراج بیگ مغل، رائو ریحان احمد، ارشد تقوی، رفیع عالم، احتشام ، محمد علی، ارشاداعوان، اشرف انصاری ، عبدالقدوس وغیرہ وغیرہ موجود تھے۔

قبل ازیں جلسہ قائدین نے مرحوم لائن مین کاشف خان اور یونین کے سینئر رہنما میر خان بلوچ سے انکی بیوی کے انتقال پر تعزیت کیلئے انکے گھر بھی پہنچے۔

متعلقہ عنوان :