محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلیں

muhammad ali محمد علی بدھ 13 دسمبر 2017 21:01

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویش ناک خبر نے پوری قوم کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

خبر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وفات پا جانے کا دعوی کیا گیا۔ تاہم اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خیر و عافیت سے ہیں۔