راولپنڈی،صفائی کے ناقص انتظامات پر 04کاروباری مراکز کو2لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:25

راولپنڈی 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ نے راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 04کاروباری مراکز کو2لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف انسپکٹر وارث بھٹی کی نگرانی میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے کینٹ کے علاقے پشاور روڈ(ویسٹریج) میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بڑی بیکری کا کچن سیل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے جبکہ تین پیزہ مراکز کے مالکان کو 1لاکھ تیس ہزارروپے جرمانہ کیاگیا ۔وارث بھٹی کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :