مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نوجوان زخمی حالت میں بینظیر ہسپتال پہنچ گیا،پولیس

بدھ 13 دسمبر 2017 22:25

راولپنڈی13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) راولپنڈی کے علاقے سید پوری گیٹ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نوجوان زخمی حالت میں بینظیر ہسپتال پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے سید پوری گیٹ سے گزشتہ روز مبینہ طور پراغواء ہونے والے شہری عثمان کو نامعلوم افراد زخمی حالت میں بینظیر اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس بینیظیراسپتال کا کہنا ہے کہ عثمان کی حالت تشویشناک ہے بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔ زخمی عثمان کو راجہ ذولفقار نامی شخص وارث کے طور پر اسپتال لایا تھا۔ راجہ الطاف نے خود کو زخمی کا بھائی ظاہر کیا تھا جس کے بعد ہم نے زخمی کا آپریشن کیا۔ دوسری جانب بنی پولیس کا کہنا ہے زخمی کے ورثا ء نے رابطہ کیا ہے جن کی مدعیت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے عثمان کو اغواء اور زخمی کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :