سی پیک منصوبے سے مقامی صنعت کو کوئی نقصان نہیںپہنچے گا، ممنون حسین
موجودہ حکومت شاندارکام کررہی ہے لیکن اب بھی بیشترمسائل حل طلب ہیںجن کے لئے حکومت کوفوری توجہ دینی چاہئے، ملک عمردین تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجروںو صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پرصدرمملکت کی گفتگو
بدھ 13 دسمبر 2017 22:22
(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرانے میں اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،اس حقیقت سے انحراف ممکن نہیں کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ حکومت مقامی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے،تاجروں کو ٹیکس ریفنڈ بہت جلد شروع کردیاجائے گا تاکہ تاجربرادری کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے اور وہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے زیادی زیادہ ٹیکس جمع کرائیں۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہاکہ کراچی کے صنعتی زون کا انفراسٹرکچرمزید بہتر بنایاجائے گاتاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی مرکز ہے،جہاں امن وامان کا قیام ضروری ہے،کچھ عرصہ قبل تک کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی ،حکومت نے انتہائی محنت اور لگن سے اس شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو سکھ کا سانس دیاہے،یہی وجہ ہے کہ کراچی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتمادبڑھاہے۔صدرمملکت کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین دونوں کے مفادمیں ہے،انہوں نے وفد کے اراکین کو یقین دلایاکہ سی پیک کے تحت کوئی ایساقدم نہیں اٹھایاجائے گاجس سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے اکنامک زون کے تحت صنعتی زونز میں پاکستانی صنعت کاروں کو برابری کی نمائندگی ملے گی۔کراچی کو درپیش سب سے اہم مسئلہ اسٹریٹ کرائمز کا ہے جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.