پشاور، پولیس کی کارروائی، لاکھوں مالیت کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی ،ملزم کرنسی سمیت گرفتار

بدھ 13 دسمبر 2017 22:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجادخان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی پنجاب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پرایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں پشاور کے داخلی وخارجی راستو ں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگادی گئی ان ناکہ بندیوں کے دوران اے ایس پی حیات آباد وقار عظیم کی زیر قیادت میں ایس ایچ او حیات آباد عبداللہ جلال ، اے ایس سی اسلام شاہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل جنہوں نے کارخانوں چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران سواریوں کے روپ میں محمد اللہ ولد محمد شاہ ساکن لنڈیکوتل زخہ خیل کو گرفتار کرکے تلاشی لینے پر 1 لاکھ65000 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ڈ کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :