خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر کمپیوٹر سائنس کی 30 ، محکمہ مواصلات میں جونئیر سکیل سٹینو گرافر کی 1 ، محکمہ آبپاشی میں معذور کوٹے کی ضلعدار کی1سمیت دیگراداروںمیںخالی اسامیوں کو حتمی شکل دیکرسفارشات متعلقہ محکموں بھیج دیں

بدھ 13 دسمبر 2017 22:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر کمپیوٹر سائنس ( بی پی ایس۔17) کی تیس(30)اسامیوں ، محکمہ مواصلات و تعمیرات میں جونئیر سکیل سٹینو گرافر ( بی پی ایس۔14) کی ایک پوسٹ ، محکمہ آبپاشی میں معذور کوٹے کی ضلعدار ( بی پی ایس۔

(جاری ہے)

15) کی ایک پوسٹ ، جونئیر سکیل سٹینو گرافر ( بی پی ایس۔15) کی ایک پوسٹ ، اقلیتی کوٹے میں ضلعدار ( بی پی ایس۔15) کی ایک پوسٹ پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو گزشتہ روز بھیج دی ہیں۔ ان امور کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :