Live Updates

کے پی میں صرف کرپشن کا بازار گرم ہے ، پرویز خٹک اور صوبائی وزراء کا کام صرف عمران نیازی کو خوش رکھنا ہے ،یہی وجہ ہیکہ پرویز خٹک کے پی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں،صوبائی صدر پیپلزپارٹی ہمایوں خان کا بیان

بدھ 13 دسمبر 2017 22:22

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کے پی میں صرف کرپشن کا بازار گرم ہے ، پرویز خٹک اور صوبائی وزراء کا کام صرف عمران نیازی کو خوش رکھنا ہے۔،یہی وجہ ہے کہ پرویز خٹک کے پی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ کے پی میں ایک ہزار سرکاری سکول ختم کر دئیے گئے ہیں جو عمران نیازی کے اس دعوے کی نفی کرتے ہیں کہ کے پی میں لوگ پرائیویٹ سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں کرپشن عروج پر ہے جبکہ احتساب کے ادارے کے دروازے پر تالے لگائے ہوئے ہیں تاکہ نیازی حکومت کو کرپش کی مکمل آزادی رہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ کے پی معدنی ذخائر پر جہانگیر ترین قابض ہے۔ کے پی کا سارا پیسہ بنی گالا منتقل ہو چکا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نئے درخت اگانے کی آڑ میں ایک طرف قیمتی درخت کاٹ کر بیچ دئیے گئے ہیں اور نئے درخت اگانے کی آڑ میں اب ان کے اربوں روپے لوٹے گئے ہیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ عمران نیازی ایسا ہاتھی ہے جس کے کھانے کے دانت اور ہیں دکھانے کے اور۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات