Live Updates

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہاں طاقتور اشرافیہ قانون کی بالادستی میں رکاوٹ رہا ،یہ لوگ قانون کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے ، اس طرز عمل نے اداروں کو تباہ کیا ،

پاکستان کو بطور ریاست اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہونے دیا، تحریک انصاف نے خدمات کی فراہمی کا فول پروف سسٹم دیا ،اس میں کچھ شک نہیں کہ بدعنوان ذہنیت کے مالک بہت سے لوگ ہماری اصلاحات سے نالاں ہیں ،مگر ہمیں ان کی ناراضگی کی پرواہ نہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی انصاف لائرز فورم کے وفد سے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 22:19

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ  یہاں طاقتور اشرافیہ قانون کی بالادستی میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں طاقتور اشرافیہ قانون کی بالادستی میں رکاوٹ رہا ہے ،یہ لوگ قانون کو اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے آرہے ہیں،اس طرز عمل نے ایک طرف عوامی خدمات کے اداروں کو تباہ کیا ،دوسری طرف پاکستان کو بطور ریاست اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہونے دیا، تحریک انصاف نے خدمات کی فراہمی کا فول پروف سسٹم دیا ،اس میں کچھ شک نہیں کہ بدعنوان ذہنیت کے مالک بہت سے لوگ ہماری اصلاحات سے نالاں ہیں ،مگر ہمیں ان کی ناراضگی کی پرواہ نہیں ہمارے مخلص اہداف و نیک نیتی کو اللہ جانتا ہے۔

وہ بروز بدھ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں انصاف لائرز فورم کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف، متعلقہ محکموں کے انتظامیہ سیکرٹریز اور ایڈوکیٹ جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں صوبائی محکموں کی قانونی معاونت کیلئے لیگل ایڈوائزرز کی تقرری اور مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کی اصلاحات اور نچلی سطح پر انکے مثبت اثرات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، لیگل ایڈوائزرز کی تقرری کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ قانون اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے مطابق بنیادی طور پر اس کا اختیار ایڈوکیٹ جنرل کے پاس ہے، ایڈوکیٹ جنرل ضرورت کی بنیاد پر لیگل ایڈوائزرز کی تقرری کیلئے سرٹیفیکٹ دینگے جسکی روشنی میں تقرری عمل میں لائی جائیگی فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتہ کے اندر ایڈوکیٹ جنرل اپنی سفارشات دیں سکے ہدایت کی تاکہ تقرری کا عمل قوائدو ضوابط کے مطابق آگے بڑھ سکے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیگل ایڈوائزرز کی تقرر ی کا مقصد یہ ہے کہ صوبائی محکموں کے قانونی امور کو بطریق احسن نمٹایا جا سکے ہماری اصلاحات، قانون سازی اور جملہ اقدامات کا عام فہم اور سادہ مطلب یہ ہے کہ عوام کو ڈیلیوری احسن انداز میں ممکن ہوڈیلیوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے یہی عمران خان وژن اور تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ۔جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو نظام کی تباہی یا تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا انکے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی انہیں نظام کی اچھائی یا برائی سے غرض ہے ان کی اپنی ایک الگ دنیا ہے جس میں وہ خوش ہیں اصل مسئلہ عام آدمی کا ہے جو ہمیشہ سے جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے ظلم کا شکار رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں حکمرانوں نے صوبے کے اپنے وسائل کی لوٹ مار کی اور دوسری طرف وفاق سے وابستہ حقوق کیلئے بھی آواز نہ اٹھائی یہ واحد حکومت ہے جس نے سنجیدگی کے ساتھ صوبے کی حقوق کی جنگ لڑی بجلی کی خالص منافع کے مد میں صوبے کے بقایا جات ادا کرنے پر وفاق کو مجبور کیا جس میں سے سابق حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضہ بھی چکا دیا گیا۔

اضافی گیس کے استعمال کے حق کے طور 100mmcf گیس حاصل کی چشمہ رائٹ لفٹ کنال کی سکیم منظور کرائی اے جی این قاضی فارمولہ پر عمل درآمد کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں سی پیک میں صوبے کے حقوق کی جدوجہد کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے شکل بدل جائے گی ۔ہم ایسے منصوبے بنارہے ہیں جس سے آمدنی آئیگی اور صوبے پر کوئی بوجھ نہیں بنے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان تمام تر اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم یقین سے کہتے ہے کہ 10 سال کے بعد یہ صوبہ صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا انہوں نے کہا کالام ، نتھیا گلی ، چترال، ناران اور دیگر سیاحی مقامات کی ترقی پر کام جاری ہے جن کی شکل بدل رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کی سوچ کو بدلہ جائے ملک سسٹم اور ایمانداری سے ترقی کرتا ہے یہ کام مزید لوٹ مار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات