سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل انعام میمن کرپشن کیس کی سماعت

عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 13 دسمبر 2017 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب77کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوئی،عدالت ملزمان کی ضمانت سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت دی عدالت کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ ہی کی جائے گی عدالت نے مزید سماعت 21دسمبت تک کے لیے ملتوئی کردی واضع رہے کہ ریفرنس میں نامزد سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی ،سارنگ چانڈیو ودیگر ملزمان نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ شرجیل انعام میمن اوردیگرملزموں کوعبوری ضمانت منسوخ ہونی پرنیب نی ہاییکورٹ سے گرفتارکیاتھا۔